Aaj News

جمعہ, جنوری 10, 2025  
09 Rajab 1446  

'بہت شکریہ میرا خواب پورا کرنے کیلئے'

شائع 02 جولائ 2019 05:30pm

sara

بولی وڈ میں آتے ہی چھا جانے والی اداکار سیف علی خان کی بیٹی سارہ علی خان مختلف انٹرویوز میں کارتک آریان کیلئے اپنی پسندیدگی ظاہر کرچکی ہیں اور پہلی بار فلم 'لو آج کل 2' کے ذریعے ان دونوں کی جوڑی بڑے پردے کی زینت بننے والی ہے۔

غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ فلم ہدایت کار امتیاز علی کی 2009 میں ریلیز ہونے والی رومانوی فلم 'لو آج کل' کا سیکوئل ہے جسے آئندہ برس 14 فروری کو ویلنٹائن ڈے پر ریلیز کیا جائے گا۔

واضح رہے 2009 میں ریلیز ہونے والی فلم 'لو آج کل' میں اداکارہ سارہ علی کے والد سیف علی خان اور دپیکا پاڈوکون نے مرکزی کردار نبھایا تھا جبکہ اب فلم کے سیکوئل میں سارہ اور کارتک مرکزی کردار ادا کرتے نظر آئیں گے۔

فلم کے سیکوئل کی شوٹنگ مکمل ہونے کے بعد سارہ علی خان نے انسٹاگرام پر سیٹ کی چند تصاویر پوسٹ کی اور امتیاز علی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ’ بہت شکریہ میرا خواب پورا کرنے کیلئے، آپ کے ساتھ سیٹ پر ہونا اعزاز کی بات تھی‘۔


View this post on Instagram

It's a WRAP!! 66 days & a million memories ❤️ Thank you @imtiazaliofficial for making my dream come true I truly appreciate your warmth, patience and consideration with me every single day. Being on your set has been a privilege that I will always cherish and already miss Thank you @kartikaaryan for instantly making me comfortable with you, for selflessly giving and for consistently looking out for me. From coffee’s about you to chai’s with you, I wish we could do it all over again ☕️ I’m going to miss you more than you know and more than I can admit ‍♀️ Imtiaz Ali’s next with @kartikaaryan and @randeephooda. ‬ ‪Releasing on 14th Feb 2020. Presented by @officialjiocinema , #DineshVijan’s @maddockfilms , @imtiazaliofficial & @reliance.entertainment @wearewsf

A post shared by Sara Ali Khan (@saraalikhan95) on

انہوں نے مزید بتایا کہ '66 دنوں کی شوٹنگ مکمل ہوگئی جس کی بے شمار یادیں ہیں‘۔ سارہ کی اس پوسٹ کے بعد کارتک آریان نے بھی لکھا کہ وہ بھی سارہ علی خان کے ساتھ بار بار کام کرنا چاہیں گے، سارہ سے اچھا ساتھی نہیں ہوسکتا۔

 

 

 

 

View this post on Instagram

 

It's chai time for @saraalikhan95 and @kartikaaryan on the sets of #LoveAajKal2. A post shared by Filmfare (@filmfare) on