Aaj News

جمعہ, جنوری 10, 2025  
09 Rajab 1446  

وہاب ریاض سیمی فائنل میں پہنچنے کیلئے پُرامید

شائع 02 جولائ 2019 04:29pm

wahab

افغانستان کیخلاف میچ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرکے پاکستان کی فتح میں اہم کردار ادا کرنے وہاب ریاض پُرامید ہیں کہ پاکستان ٹیم سیمی فائنل میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوجائے گی۔

لندن میں آج نیوز کے نمائندے سے خصوصی گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ ہماری کوشش پوری ہے اور ہم یہ جانتے ہیں کہ ایک میچ میں فتح حاصل کرکے ہم سیمی فائنل میں جاسکتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ کارکردگی کو مزید بہتر بنائیں گے اور اچھے سے اچھا کھیلنے کی کوشش کریں گے۔

قومی فاسٹ بولر نے مزید کہا کہ ہم سب لڑکے متحد ہیں اور ہمارا خواب ہے کہ پاکستان ورلڈکپ جیتے اور ہم ٹرافی اپنے گھر لے کر جائیں۔

اپنی انجری کے حوالے سے وہاب ریاض کا کہنا تھا کہ ان کی انگلی میں فریکچر ہے تو اس کی صورتحال اب بھی ویسی ہی ہے، اس کو ٹھیک ہونے میں چار سے چھ ہفتے لگیں گے۔

سیمی فائنل میں رسائی سے متعلق ان کا مزید کہنا تھا کہ جو بھی صورتحال ہوگی وہ ہمارے سامنے آجائے گی، اگلے مرحلے میں رسائی کیلئے جو درکار ہوگا اس کو پورا اترنے کی بھرپور کوشش کریں گے۔

ان کا مزید کیا کہنا تھا؟ ذیل میں دی گئی ویڈیو ملاحظہ کریں۔