Aaj News

جمعہ, جنوری 10, 2025  
09 Rajab 1446  

'ہم اپنا کام پورا کریں گے باقی چیزیں اللہ پر چھوڑدیں گے'

شائع 02 جولائ 2019 02:59pm

sarafarz

لندن: ورلڈکپ میں فتح کے ٹریک پر واپسی کے بعد آج نیوز نے لندن میں قومی کپتان سرفراز احمد سے خصوصی گفتگو کی ہے۔

آج نیوز سےخصوصی گفتگو کے دوران کپتان سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ ٹیم تینوں شعبوں میں اچھا پرفارم کررہی ہے، ٹیم کی اچھی پرفارمنس پر کپتان کو بھی ریلیف ملتا ہے۔

سرفراز احمد کا مزید کہنا تھا کہ پوری کوشش کریں گے بنگلادیش کیخلاف اچھی کرکٹ کھیلیں، ان کی ٹیم ورلڈکپ میں اچھا پرفارم کررہی ہے۔

کپتان نے مزید کہا کہ بنگلادیش کیخلاف پوری تیاری کے ساتھ میدان میں اتریں گے، پاکستان ٹیم کو قوم کی دعاؤں کی بھی ضرورت ہے۔

سیمی فائنل میں رسائی سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ ہم اپنا کام پورا کریں گے باقی چیزیں اللہ پرچھوڑدیں گے، سوشل میڈیا پر کسی کو کنٹرول نہیں کیا جاسکتا۔

کپتان نے بتایا کہ انہوں نے بھارت اور انگلینڈ کا میچ ٹی وی پر دیکھا، انگلینڈ نے بھارت کیخلاف آخری دس اوورز میں اچھی بولنگ کی۔