Aaj News

اتوار, نومبر 24, 2024  
22 Jumada Al-Awwal 1446  

'میں تو پوری طرح چکرا گیا ہوں، یہ سب کیا ہو رہا ہے'

شائع 02 جولائ 2019 02:28pm

nasser

بھارت اور انگلینڈ کے درمیان کھیلے گئے عالمی کپ 2019 کے 38 ویں اور ٹورنامنٹ کے اہم ترین میچ میں بھارت کو 31 رنز سے شکست ہوئی تو ناظرین کے ساتھ ساتھ سابق کرکٹرز نے بھی اس کے نتیجے پر شکوک و شبہات ظاہر کردیئے۔

انگلینڈ کے سابق کپتان ناصر حسین نے کمنٹری کے دوران ہی کہا کہ 'میں تو پوری طرح چکرا گیا ہوں، یہ سب کیا ہو رہا ہے! بھارت کو اس سب کی تو ضرورت نہیں ہے، انہیں رنز چاہئیں، یہ کیا کر رہے ہیں'۔

عالمی کپ 2019 میں اتوار کو کھیلا گیا بھارت اور انگلینڈ کا میچ خاصہ سیاسی اور متنازع بن گیا، ہر کوئی اس میچ میں بھارت بالخصوص دھونی اور جھادیو کی کارکردگی پر سوال اٹھا رہا ہے۔   میچ کے اختتامی اوورز میں جب بھارت کو جیت کیلئے باﺅنڈریز درکار تھیں تو دھونی اور جھادیو سنگل ڈبل پر اکتفا کرتے رہے جس کے باعث بھارت یہ میچ ہارا اور پاکستان کی سیمی فائنل میں رسائی میں رکاوٹ کھڑی کی۔   صرف ناصر حسین ہی نہیں بھارت کے سابق کپتان گنگولی بھی کمنٹری کرتے ہوئے حیرت میں مبتلا دکھائی دیئے، جبکہ متعدد شخصیات نے ٹویٹر کے ذریعے بھارت کی اس کارکردگی پر اپنے ردعمل کا اظہار کیا، ذیل میں چند ٹویٹس ملاحظہ کریں۔