Aaj News

جمعہ, جنوری 10, 2025  
09 Rajab 1446  

بھارت کا بنگلادیش کو جیت کیلئے 315 رنز کا ہدف

شائع 02 جولائ 2019 01:26pm

ban

برمنگھم: بھارت اور بنگلادیش کے درمیان کھیلے جارہے عالمی کپ عالمی کپ 2019 کے 40 ویں اور انتہائی اہم میچ میں ابتدا میں مشکلات کے بعد بنگلادیشی ٹیم نے شاندار کم بیک کرتے ہوئے بھارت کو 314 رنز تک محدود کردیا۔

تفصیلات کے مطابق ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے بھارتی ٹیم نے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 314 رنز اسکور کئے، روہت شرما سینچری بناکر نمایاں رہے۔

اس کے علاوہ لوکیش راہول نے 77، رشبھ پانٹ نے 48، دھونی نے 35 اور کپتان ویرات کوہلی نے 26 رنز اسکور کئے۔

ایک موقع پر بھارتی ٹیم نے بنا کسی نقصان کے 180 رنز بنالئے تھے اور ایسا لگ رہا تھا کہ بھارتی ٹیم بہت بڑا اسکور کرنے میں کامیاب ہوجائے گی مگر بنگلادیشی بولرز نے شاندار کم بیک کرتے ہوئے بھارت کے اسکور کو محدود کردیا۔

بنگلادیش کی جانب سے مستفیض الرحمان نے شاندار گیند بازی کرتے ہوئے 5 وکٹیں حاصل کیں، اس کے علاوہ شکیب الحسن، سومیا سرکار اور روبیل حسین بھی ایک ایک وکٹ حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔