امیتابھ بچن کا گھر زیرِ آب، اداکار کو صدمہ
ممبئی: معروف بھارتی اداکار امیتابھ بچن بھی ممبئی میں ہونے والی بے تہاشہ بارش سے پریشان ہوگئے ہیں، کیونکہ ان کے گھر کے باہر کی سڑک جھیل کا منظر پیش کررہی ہے۔ جس کے باعث ان کی قیمیتی پراپڑتی کو نقصان پہنچ رہا ہے۔ اس وجہ سے امیتابھ سخت پریشانی کا شکار ہیں۔
بھارتی شہر ممبئی میں 5روز سے بارش جاری ہے،356ملی میٹر برسات نے تباہی مچا دی،23افراد ہلاک ہوگئےجبکہ ایئرپورٹ بند کردیا گیا، سڑکیں جھیل بن گئیں، گھر اور دفاتر تالاب بن گئے۔
بھارتی شہر ممبئی میں 5روز سےجاری بارش نے جل تھل ایک کردیا،بارش کا10سالہ ریکارڈٹوٹ گیا،356 ملی میٹر بارش نے ہرطرف تباہی پھیلادی،پونا،کرلا،کرانتی نگرسمیت مختلف علاقوں میں سیلابی صورت حال ہے،گھر دفاتر ڈوب گئے ۔
زمینی اور فضائی تریفک متاثر ہے،خراب موسم کے باعث ممبئی ایئرپورٹ بند کردیا گیا،54 پروازیں متبادل ایئرپورٹ پر اتاری گئیں۔
خستہ حال دیواریں گرنے سے ایک روزمیں 23افراد ہلاک ہوگئے جبکہ ریاست مہارشٹرا میں آج عام تعطیل ہے،امتحانات منسوخ کردیئے گئے ۔
Comments are closed on this story.