Aaj News

اتوار, نومبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Awwal 1446  

رانا ثناءاللہ پر کس قسم کا ٹارچر کیا جارہا ہے؟ اہلیہ کا سنگین الزام

اپ ڈیٹ 02 جولائ 2019 07:12am

Untitled-1

اسلام آباد: اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ کو گزشتہ روز فیصل آباد سے لاہور جاتے ہوئے حراست میں لیا۔

اے این ایف کے ترجمان ریاض سومرو نے گزشتہ روز رانا ثنا اللہ خان گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ رانا ثناء اللہ کی گاڑی سے منشیات کی بھاری مقدار برآمد ہوئی ہے اور ان کے خلاف نارکوٹکس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیاہے۔

رانا ثناء اللہ سے اے این ایف آفس لاہور میں اہلیہ نبیلہ نے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ رانا ثناء اللہ سے جب ملاقات ہوئی تو کمرے میں 7 پولیس اہلکار موجود تھے۔

اہلیہ رانا نثاء اللہ نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ رانا ثناء اللہ پر دباؤ ڈالا جا رہا ہے کہ وہ اپنی گاڑی میں بیگ ہونا تسلیم کریں۔

راناثناءاللہ کی اہلیہ کا کہنا تھا کہ ان کے خاوند کے حوصلے بلند ہیں۔ رانا ثناء اللہ کی اہلیہ نبیلہ نے الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے خاوند کو ذہنی ٹارچر کیا جا رہا ہے۔


واضح رہے کہ رانا نثاء اللہ کی گرفتاری کے حوالے سے مسلم لیگ نواز نے پارٹی کا اعلیٰ اجلاس آج طلب کرلیا ہے۔

سرکاری ٹی وی پر ایک بیان میں فردوس عاشق کا کہنا تھا کہ رانا ثناء کی گرفتاری میں حکومت کا کوئی ہاتھ نہیں، گرفتاری آزاد ادارے نے کی، مسلم لیگ ن نے جو مؤقف پیش کرنا ہے عدالت میں کرے۔

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے الزام عائد کیا تھا کہ رانا ثناء کی گرفتاری میں وزیر اعظم عمران خان کا ہاتھ ہے۔