Aaj News

جمعہ, جنوری 10, 2025  
09 Rajab 1446  

آئی لینڈرز کے ہاتھوں ویسٹ انڈیز کو 23 رنز سے شکست

اپ ڈیٹ 02 جولائ 2019 04:01am

lanka

چیسٹر لی اسٹریٹ: سری لنکا اور ویسٹ انڈیز کے درمیان کھیلے گئے عالمی کپ 2019 کے 39 ویں میچ میں آئی لینڈرز نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد 23 رنز سے فتح سمیٹ لی۔

تفصیلات کے مطابق 339 رنز کے ہدف کے تعاقب میں ویسٹ انڈین ٹیم مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 315 رنز بنا سکی، نکولس پورن کی سینچری رائیگاں گئی۔

ویسٹ انڈیز کی جانب سے فیبین ایلن 51، کرس گیل 35، ہیٹمائر 29 اور کپتان ہولڈر 26 رنز بناکر نمایاں رہے۔

سری لنکا کی جانب سے ملنگا نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے 3 اہم وکٹیں حاصل کیں، اس کے علاوہ میتھیوز، وینڈرسے اور رجیتھا بھی ایک ایک وکٹ حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔

اس سے قبل ویسٹ انڈیز کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے سری لنکن ٹیم نے شاندار بلے بازی کی اور مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 338 رنز اسکور کئے تھے، فرنانڈو نے 104 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔

اس کے علاوہ کوشال پریرا نے 64، تھریمانے نے 45، مینڈس نے 39، کرونارتنے نے 32 اور میتھیوز نے 26 رنز اسکور کئے تھے۔

ویسٹ انڈیز کی جانب سے کپتان ہولڈر نے 2 جبکہ کوٹریل، تھومس اور ایلن نے ایک ایک وکٹ اپنے نام کی تھی۔

واضح رہے یہ دونوں ٹیمیں پہلے ہی ورلڈکپ سے باہر ہوچکی تھیں۔