Aaj News

اتوار, نومبر 24, 2024  
22 Jumada Al-Awwal 1446  

سری لنکا کا ویسٹ انڈیز کو جیت کیلئے 339 رنز کا ہدف

اپ ڈیٹ 01 جولائ 2019 06:12pm

lanka

چیسٹر لی اسٹریٹ: سری لنکا اور ویسٹ انڈیز کے درمیان کھیلے جارہے عالمی کپ 2019 کے 39 ویں میچ میں آئی لینڈرز نے ویسٹ انڈیز کو جیت کیلئے 339 رنز کا بڑا ہدف دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق ویسٹ انڈیز کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے سری لنکن ٹیم نے شاندار بلے بازی کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 338 رنز اسکور کئے، فرنانڈو نے 104 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔

اس کے علاوہ کوشال پریرا نے 64، تھریمانے نے 45، مینڈس نے 39، کرونارتنے نے 32 اور میتھیوز نے 26 رنز اسکور کئے۔

ویسٹ انڈیز کی جانب سے کپتان ہولڈر نے 2 جبکہ کوٹریل، تھومس اور ایلن نے ایک ایک وکٹ اپنے نام کی۔

واضح رہے یہ دونوں ٹیمیں پہلے ہی ورلڈکپ سے باہر ہوچکی ہیں۔