پی ایس ایل پاکستان کا برانڈ نامی کتاب کی مانچسٹر میں رونمائی
"پی ایس ایل پاکستان کا برانڈ نامی کتاب" کی انگلینڈ کے شہر مانچسٹر میں رونمائی ہوئی۔
پاکستان سپر لیگ نے نہ صرف پاکستان کرکٹ کو بام عروج دیا بلکہ پوری دنیا نے پاکستان کا مثبت چہرہ بھی دیکھ لیا۔
مصنف عبد الرحمان رضا نے آغاز سے اب تک کے پی ایس ایل کے سفر کو اپنی کتاب "پی ایس ایل پاکستان کا برانڈ" میں ڈھال کر پی ایس ایل میں آنے والے اتار چڑھاؤ کو سمیٹتے ہوئے کرکٹ سے محبت کرنے والوں کے لئے کتاب کی شکل میں خوبصورت تحفہ پیش کر دیا۔
معروف صحافی عبد الرحمان رضا کی پاکستان سپر لیگ کے سوانح حیات پر لکھی گئی کتاب، پی ایس ایل پاکستان کے برانڈ کی مانچسٹر میں تقریب رونمائی ہوئی۔ ستمبر دو ہزار پندرہ سے شروع ہونے والے پاکستان سپر لیگ کے سفر کو مصنف نے خوبصورت انداز میں کتاب کے پرنوں میں سمو کر کرکٹ کے چاہنے والوں کے لئے مشعل راہ بنا دیا۔
کتاب میں پاکستانیوں کا کرکٹ سے بے انتہا لگاؤ اور پی ایس ایل کے دوران پیش آنے والے اسکینڈلز اور متنازع معاملات کو بھی اجاگر کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔
تقریب رونمائی میں شریک کائرین نے بھی کتاب کی خوب پزیرائی کی۔
برطانیہ میں کرکٹ ورلڈ کپ کے دوران پی ایس ایل پر لکھی کتاب کی رونمائی میں معروف سیاسی، سماجی شخصیات سمیت سینکڑوں افراد نے شرکت کی۔
Comments are closed on this story.