Aaj News

جمعہ, جنوری 10, 2025  
09 Rajab 1446  

اسرائیلی فورسز نے فلسطینی وزیر فادی الحدامی کو گرفتار کرلیا

اپ ڈیٹ 01 جولائ 2019 07:41am

Untitled-1

یروشلم: قابض اسرائیلی سیکیورٹی فورسز نے فلسطینی وزیر فادی الحدامی کو چھاپہ مار کارروائی کے دوران اُن کے گھر سے حراست میں لے لیا۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی سیکیورٹی فورسز نے چادر و چار دیواری کا تقدس پامال کرتے ہوئے علی الصباح فلسطین اتھارٹی کے وزیر برائے اسرائیلی امور فادی الحدامی کے گھر پر چھاپہ مار کارروائی کی اور وزیر کو گرفتار کرکے اپنے ہمراہ نامعلوم مقام پر لے گئے۔

چھاپہ مار کارروائی کے دوران اسرائیلی فورسز نے اہل خانہ سے بدتمیزی کی، گھر کے ہر کمرے کی تلاشی لی گئی اور وزیر کے موبائل فون کو بھی تحویل میں لے لیا گیا۔ اسرائیلی فورسز نے وزیر کو کسی سے بھی فون پر بات کرنے کی اجازت نہیں دی اور گرفتاری کی وجہ بھی نہیں بتائی۔

Image result for Fadi al-Hadami

ذرائع کے مطابق اسرائیلی فوج نے فلسطین اتھارٹی کے وزیر کو چند روز قبل چلی کے صدر کے دورہ فلسطین کے تناظر میں گرفتار کیا ہے، دورے کے دوران چلی کے صدر نے مقدس مقامات کا دورہ بھی کیا تھا۔

یہ پہلا موقع نہیں جب قابض اسرائیلی فورسز نے فلسطین اتھارٹی کے وزیر فادی الحدامی کو حراست میں لیا ہو، اس سے قبل بھی وزیر کو کئی مواقع پر حراست میں لیا جاچکا ہے اسی طرح فلسطین اتھارٹی کے گورنر کو بھی کئی بار گرفتار کیا جاچکا ہے۔

فلسطین اتھارٹی کے صدر محمود عباس نے فادی الحدامی کی گرفتاری کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے وزیر کی فی الفور رہائی کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ فلسطین کو اوچھے ہتھکنڈوں سے کمزور نہیں کیا جا سکتا، اسرائیلی جارحیت سے فلسطینیوں کے حوصلے مزید بلند ہوں گے۔