Aaj News

جمعہ, جنوری 10, 2025  
09 Rajab 1446  

یکم جولائی سے سی این جی 22 روپے فی کلو مہنگی، نوٹی فکیشن جاری

شائع 30 جون 2019 10:58am
فائل فوٹو فائل فوٹو

اسلام آباد: اوگرا نے یکم جولائی سے سی این جی  22 روپے فی کلو مہنگی کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔

آئل اینڈ گیس ریگولٰیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق قیمتوں میں اضافے کا اطلاق یکم جولائی سے ہوگا۔ نوٹی فکیشن کے مطابق سی این جی سیکٹر کے لیے گیس کی قیمت 980 روپے سے بڑھ کر 1283 روپے فی ایم ایم بی ٹی مقرر کردی گئی۔

نوٹی فکیشن کے مطابق گیس کی قیمتیں بڑھنے سے 19 روپے فی کلو گرام اضافہ ہوگا اور سیلز ٹیکس فارمولے شامل کرکے سی این جی کی قیمتوں پر مجموعی اضافہ 22 روپے فی کلو گرام کیا گیا۔