انتہائی اہم میچ: انگلینڈ کا بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ
برمنگھم: کرکٹ ورلڈکپ کے 38ویں میچ میں میزبان انگلینڈ نے بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
برمنگھم کے ایجبسٹن گراؤنڈ میں انگلش ٹیم کے کپتان اوئن مورگن نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا جس کے بعد ان کا کہنا تھا کہ بھارت کے خلاف ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں۔
انگلش ٹیم میں معین علی اور جیمس ونس کی جگہ جیسن روئے اور لیام پلنکٹ کو شامل کیا گیا ہے جبکہ بھارت نے وجے شنکر کی جگہ رشب پانٹ کو گیارہ رکنی ٹیم کا حصہ بنایا ہے۔
سیمی فائنل میں جگہ بنانے کے لیے انگلینڈ کو آج لازمی بھارت کو زیر کرنا ہوگا اور شکست کی صورت میں انگلش ٹیم ایونٹ سے باہر ہوسکتی ہے جب کہ بھارت کی کامیابی اسے سیمی فائنل میں پہنچا دے گی۔
آج کے میچ میں بھارتی ٹیم کی جرسی تبدیل ہوگی، دونوں ٹیموں کی وردیاں نیلی ہونے کی وجہ سے آئی سی سی قوانین کے مطابق میزبان ٹیم کی وردی وہی رہے گی اور مہمان بھارتی ٹیم کے کھلاڑی نئی وردی میں دکھائی دیں گے۔
Comments are closed on this story.