Aaj News

جمعہ, جنوری 10, 2025  
09 Rajab 1446  

'پاکستان کو کرپٹ مافيا کا قبرستان بناديں گے'

شائع 30 جون 2019 08:43am

sheikhrasheedimage

لاہور: وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ سارے چور جان بچانے میں لگے ہوئے ہیں، کہا تھا کہ ن لیگ ایک نہیں دو ہیں، مریم نواز نے ن لیگ پر قبضہ کرلیا ہے، نوازشریف کی گرفت پارٹی پر زیادہ مضبوط ہے، وزیراعظم عمران خان کبھی این آر او نہیں دینگے۔

لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ اتنا ڈالر نہیں بڑھنا چاہیے تھا جتنا بڑھ گیا۔

شیخ رشید نے کہا کہ سابق حکومت نے ملک کو اتنا لوٹا کہ بنیادی ضروریات پہنچ سے دور ہوگئیں، حزب اختلاف والے کہتے تھے کہ بجٹ پاس نہیں ہوگا لیکن ایسا نہیں ہوا اور بجٹ پاس ہوگا۔

پنجاب سے متعلق وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ میں نے کہا تھا کہ اپنے ووٹ سنبھالیں، پندرہ سے بیس ووٹ کم ہوں گے،صوبوں کے بعد مرکز میں بھی ن لیگ کے 9 سے 10 ووٹ مخالف کیمپ میں جانے کے لیے تیار ہیں۔

انھوں نے زور دے کر کہا کہ یقین دلاتا ہوں کہ کل یکم جولائی سے عمران خان کی سیاست شروع ہوگی،پاکستان کو کرپٹ مافیا کا قبرستان بنادیں گے۔