Aaj News

جمعہ, جنوری 10, 2025  
09 Rajab 1446  

عوام کیلئے بری خبر، گیس کی قیمتیں‌ بڑھا دی گئیں، نوٹیفکیشن جاری‌

شائع 30 جون 2019 08:06am
فائل فوٹو فائل فوٹو

اسلام آباد: آئل اینڈ گیس ریگولٰیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے گیس کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

اوگرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق گھریلوصارفین کے لیے کم ازکم بل 58۔172روپے جب کہ سرکاری ونیم سرکاری صارفین کے لیے 780روپے فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کیا گیا ہے۔

نوٹیفیکیشن کے مطابق کمرشل صارفین اور سی این جی سیکٹر کے لیے فی ایم ایم بی ٹی یو 1283روپے مقرر کیا گیا ہے جب کہ سی این جی سیکٹر کے لئے کم ازکم بل33ہزار 45روپے ہوگا، سیمنٹ انڈسٹری کے لیے فی ایم ایم بی ٹی یو 1277روپے مقرر کیا گیا ہے اور سیمنٹ انڈسٹر ی کے لیے کم ازکم بل 32ہزار 877روپے ہوگا۔

واپڈا اور کے الیکٹرک کے لیے گیس کی قیمت 824روپے فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی ہے، واپڈا اور کے الیکٹرک کے لیے کم ازکم بل 21ہزار 202روپے ہوگا جب کہ کیپٹیو پاور کے لیے گیس کی قیمت 1021روپے فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کیا گیا ہے۔