Aaj News

جمعہ, جنوری 10, 2025  
09 Rajab 1446  

نک جونس نے پریانکا چوپڑا کی جان بچا لی

شائع 30 جون 2019 05:12am

Untitled-1

پیرس: ہالی وُڈ اسٹار نک جونس نے اپنی اہلیہ بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا کو سمندر میں گرنے سے بچا لیا۔

نک اور پریانکا آج کل فرانس میں اپنی چھٹیوں سے لطف اندوز ہو رہے ہیں۔ دونوں اسٹارز کشتی میں سیر کر رہے تھے کہ پریانکا کا پاؤں اچانک پھسلا اور وہ سمندر کی طرف جھکیں، لیکن نک جونس نے فوراً آگے بڑھتے ہوئے ان کو تھام لیا۔

ایک مداح کے کیمرے نے اس سارے کو سین کو عکسبند کر لیا جس کے بعد دونوں کی ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوئی ہے ۔