Aaj News

جمعہ, جنوری 10, 2025  
09 Rajab 1446  

برطانوی شہزادہ ولیم کا اہلیہ کے ہمراہ دورہ پاکستان کا اعلان

شائع 30 جون 2019 04:05am

Untitled-1

لندن: برطانوی شہزادہ ولیم نے اپنی اہلیہ کے ساتھ رواں برس پاکستان کا دورہ کرنے کا اعلان کردیا، یہ دورہ پاکستان کے دفترخارجہ کی دعوت پر کیا جا رہا ہے۔ شہزادہ ولیم اور کیٹ مڈلٹن موسم خزاں میں پاکستان کا دورہ کریں گے۔

لندن میں مقیم پاکستانی ہائی کمشنر نفیس زکریا نے شہزادہ ولیم اور کیٹ مڈلٹن کے دورہ پاکستان کے اعلان کا خیر مقدم کیا اور کہا کہ حکومت پاکستان اور عوام ان کے استقبال کے منتظر ہیں۔

پاکستانی عوام برطانوی ملکہ کے 1961 اور 1997 کے دورے کو نہیں بھولے۔

انہوں نے کہا کہ شہزادہ ولیم اور کیٹ مڈلٹن کا دورہ پاکستان کے ساتھ تعلقات کی اہمیت کا عکاس ہے، دونوں ممالک تاریخی تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے خواہشمند ہیں۔