Aaj News

جمعہ, جنوری 10, 2025  
09 Rajab 1446  

بھارت اور انگلینڈ کا میچ: آج بھارت کی جیت کیلئے دعائیں کیوں؟

شائع 30 جون 2019 03:44am

Untitled-1

ورلڈکپ میں پاکستان ٹیم کا زبردست کم بیک ہوا ہے، افغانستان کو عبرتناک شکست دینے کے بعد چوتھی فتح حاصل کرکے قومی ٹیم پوائنٹس ٹیبل پر چوتھے نمبر پر آگئی، اب بس سیمی فائنل تک رسائی کیلئے انگلینڈ کو ایک میچ ہارنا ہوگا۔

فیورٹ انگلینڈ اب پانچویں پوزیشن پر چلا گیا، جبکہ اسے بھارت اور نیوزی لینڈ کا چیلنج بھی درپیش ہے۔

دوسری جانب آج میزبان انگلینڈ اور بھارت کے درمیان اہم ٹاکرا ہوگا، شکست کی صورت میں انگلش ٹیم کی سیمی فائنل تک کھٹائی مشکل میں پڑسکتی ہے۔

برمنگھم میں شیڈول میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہرڈھائی بجے شروع ہوگا۔

پوائنٹس ٹیبل پر بھارت دوسرے اور انگلینڈ پانچویں نمبر پر ہے، فتح کی صورت میں بھارت ٹیمی سیمی فائنل میں پہنچ جائے گی۔

ورلڈکپ مقابلوں میں دونوں ٹیمیں سات بار آمنے سامنے ہوئی، ایک ٹائی ہوا، تین انگلینڈ اور تین بھارت کے نام رہے۔

 قومی ٹیم کوانگلینڈ کی ایک شکست کا انتظار ہے۔ تب اگر مگر کا چکر ختم ہوجائے گا، پاکستان بنگلادیش کو ہراکر ٹاپ فور میں جگہ پکی کرلے گا۔