Aaj News

جمعہ, جنوری 10, 2025  
09 Rajab 1446  

سرفراز احمد نے جیت کا سہرہ عماد وسیم کے سر سجادیا

شائع 29 جون 2019 05:59pm

sarfaraz

کپتان سرفراز احمد نے کہا ہے کہ جیت کا سہرا عماد وسیم کے سر ہے کیونکہ جس طرح سے انہوں نے بیٹنگ کی اور دباؤ کا سامنا کیا، وہ تعریف کے مستحق ہیں۔

سرفراز نے اس حوالے سے مزید بات کرتے ہوئے بتایا کہ اس پچ پر ہدف کو حاصل کرنا آسان نہیں تھا اور افغان بولرز نے بھی گراونڈ کی کنڈیشنز کو اپنے لئے اچھا استعمال کیا۔

قومی کپتان نے مزید کہا کہ مڈل پر ضرورت کے وقت ٹیم کو ایک پارٹنر شپ  نہیں مل سکی تاہم یہ ہم نے اختتام میں حاصل کی۔

انہوں نے کامیابی کو ٹیم کی کوششوں کو نتیجہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ورلڈ کپ کھیلنا آسان نہیں ہے اسکے لئے پوری ٹیم کی کارکردگی کی ضرورت ہوتی ہے۔

اس موقعے پر انہوں نے شاہین آفریدی کا بھی تذکرہ کیا اور کہا کہ ان کی پرفارمنس میں روز بروز بہتری آرہی ہےجبکہ دیگر بولرز بھی اچھی کارکردگی دکھا رہے ہیں۔

بھارت اور انگلینڈ سے متعلق انہوں نے کہا کہ وہ امید کرتے ہیں دونوں میں سے بہتر ٹیم کامیابی حاصل کرے گی۔