Aaj News

جمعہ, جنوری 10, 2025  
09 Rajab 1446  

ورلڈکپ: کینگروز کا کیویز کو جیت کیلئے 244 رنز کا ہدف

شائع 29 جون 2019 04:15pm

pppp

لارڈز: آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلے جارہے عالمی کپ 2019 کے 37 ویں میچ میں کینگروز نے کیویز کو جیت کیلئے 244 رنز کا ہدف دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق لارڈز کے میدان پر تاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے کینگروز نے مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 243 رنز اسکور کئے، عثمان خواجہ 88 رنز بناکر نمایاں رہے۔

اس کے علاوہ ایلکس کیری نے 71 رنز کی اہم اننگز کھیلی جبکہ کمنز نے 23 اور اسٹوئنس نے 21 رنز بنائے۔

کیویز کی جانب سے ٹرینٹ بولٹ نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہیٹ اسکور کی اور مجموعی طور پر 4 وکٹیں اپنے نام کیں۔

اس کے علاوہ لوکی فرگیوسن اور جمی نیشم نے دو دو جبکہ ولیمسن نے ایک وکٹ حاصل کی۔