Aaj News

اتوار, نومبر 24, 2024  
22 Jumada Al-Awwal 1446  

افغان شائقین کا پاکستانی سپورٹرز پر حملہ، آئی سی سی کا ردعمل آگیا

اپ ڈیٹ 29 جون 2019 06:07pm

clash

پاکستان اور افغانستان کے مداحوں کے درمیان جھڑپ کے بعد آئی سی سی نے اپنا ردعمل جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکام بعض مداحوں کے درمیان تنازعے سے آگاہ ہیں اور اس حوالے سے وینیو کی سیکیورٹی اور مقامی پولیس کے ساتھ اقدامات اٹھائے جارہے ہیں  تاکہ آئندہ ایسے واقعات رونما نہ ہوں۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ اس طرز کا رویہ کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا اور وہ عناصر جو کہ مداحوں کی تفریح کو خراب کرنے کی مذموم کوشش کرتے ہیں ان کیخلاف مناسب کارروائی بھی کی جائیگی۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ آئی سی سی ورلڈ کپ کے حوالے سے کسی بھی قسم کے سیاسی پیغامات کو بھی  برداشت نہیں کیا جائے گا اور اس معاملے سے نمٹنے کیلئے مقامی پولیس کے ساتھ کام کیا جائے گا تاکہ معلوم کیا جاسکے ایسا کیوں ہوا اور اس بات کو یقینی بنایا جاسکے کہ ایسا آئندہ نہ ہو۔

واقعے کی ویڈیو ملاحظہ کریں۔

واضح رہے پاکستان اور افغانستان کے درمیان جاری ورلڈکپ میچ میں میدان کے باہر افغانی اور پاکستانی شائقین آپس میں الجھ پڑے تھے، جہاں لاتوں گھونسوں اور ڈنڈوں کا آزادانہ استعمال ہوا تھا۔