Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

شوٹنگ کے دوران سنی لیون پر فائرنگ، ویڈیو وائرل

شائع 29 جون 2019 06:16am

Untitled-1

ممبئی: بھارتی نژاد کینیڈین اداکارہ سنی لیون کے حوالے سے شوٹنگ کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں انہیں فائرنگ سے زخمی ہوتے دیکھا گیا ہے۔ سنی لیون ان دنوں فلم 'کوکا کولا' کی شوٹنگ میں مصروف ہیں، انہوں نے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی۔ جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سنی لیون ساتھی اداکار کے ساتھ فلم کی عکس بندی کروانے میں مصروف ہیں۔

 اسکرپٹ کے مطابق اس سین میں اداکار کو سنی پر فائر کرنا ہوتا ہے۔ ہیرو جیسے ہی فائر کرتا ہے سنی توازن برقرار نہ رکھتے ہوئے فوراً ہی نیچے گر جاتی ہیں۔

سنی لیون کے اچانک نیچے گرنے پر وہاں موجود تمام عملے اور ٹیم کو پریشان دیکھا جاسکتا ہے، جب کہ سنی کے جس انسٹا گرام اکاؤنٹ سے ویڈیو شیئر کی گئی اس میں یہ بھی کہا کہ یہ ویڈیو سنی کی جانب سے شیئر کی جارہی ہے کیوں کہ دنیا جاننا چاہتی ہے کہ گزشتہ رات سیٹ پر کیا ہوا۔   سنی لیون کی ویڈیو شیئر ہونے کے بعد جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی۔ دنیا بھر سے سنی کی خیریت کے پیغامات آنا شروع ہوگئے کسی نے اس بات کو مذاق قرار دیا تو کسی نے تشویش کا اظہار کیا۔   اس تمام صورتحال کے دوران ایک بار پھر سنی لیون کے اکاؤنٹ سے ویڈیو شیئر کی گئی جس میں اچانک سنی لیون ہنستے ہوئے اٹھ کھڑی ہوتی ہیں اور ساتھ ہی انہوں نے شکر ادا کرتے ہوئے کہا کہ سنی لیون ٹھیک ہے۔