Aaj News

جمعہ, جنوری 10, 2025  
09 Rajab 1446  

بچّے کو اُلٹا لٹکا کر تشدد، ویڈیو وائرل

اپ ڈیٹ 29 جون 2019 06:56am

Untitled-1

ڈھوک: حکومت کی طرف سے بچوں پر تشدد کے حوالے سے سخت قوانین متعارف کرانے کے باوجود ایسے واقعات تسلسل سے دیکھنے کو مل رہے ہیں۔ گزشتہ چند دنوں میں وائرل ہونے والی ویڈیو راولپنڈی کے ایک مدرسے کی ہے جس میں معلم نے بچے کو الٹا لٹکا کر تشدد کا نشانہ بنایا۔

سٹی پولیس افسر کیپٹن (ر) محمد فیصل راناکی ہدائیت پر تھانہ صادق آباد پولیس نے جامع مسجد سیدالمرسلین و مدرسہ تعلیم القرآن اسلامی اکیڈمی ڈھوک کشمیریاں میں بچے پر تشدد کرنے والے ملزم معلم نور محمد کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا ہے۔

معلم نے سبق یاد نہ ہونے پر پاؤں سے رسی باندھ کرکم سن بچے کو مدرسے کی بائی منزل سے نیچے الٹا لٹکا دیا تھا جبکہ بے بسی، خوف اور تکلیف کے عالم میں چیخ و پکار کر رہا تھا۔ جس پرسی پی او نے سخت نوٹس لیتے ہوئے ڈویژنل ایس پی کو مسجد و مدرسہ کا تعین کرکے ذمہ داران کے خلاف سخت کاروائی کے احکامات جاری کئے تھے۔