Aaj News

جمعہ, جنوری 10, 2025  
09 Rajab 1446  

آصف زرداری نے بلاول کی شادی سے متعلق خوشخبری سنادی

اپ ڈیٹ 29 جون 2019 04:47am

Untitled-1

اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چئیرمین اور سابق صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ بلاول اپنے پاؤں پر کھڑا ہوگیا اور شادی کیلئے بھی راضی ہوگیا ہے، اب مجھے کوئی پرواہ نہیں۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق آصف زرداری نے پارلیمنٹ میں مختلف وفود سے ملاقاتوں کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بلاول بھٹو نے سیاسی محاذ مکمل طور پر سنبھال لیا ہے ، اب آرام کرنا اور اپنی زمینیں سنبھالنا چاہتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو شادی کیلئے بھی مان گئے، ان کیلئے لڑکی بھی ڈھونڈنی ہے، اب یہ عمر پوتے پوتیوں کے ساتھ کھیلنے کی ہے۔

انھوں نے مزید کہا کہ بلاول بھٹو کے پاس اب اپنے لئے وقت نہیں ہے،  بلاول بھٹو کیلئے لڑکی ڈھونڈنے کا کام ہمیں کرنا پڑے گا۔

خیال رہے کہ چیئرمین پیپلز پارٹی کے اہلخانہ گزشتہ کافی عرصے سے ان کی شادی کرنا چاہتے تھے، لیکن وہ سیاسی مصروفیات کے باعث زندگی کا نیا سفر شروع کرنے کیلئے رضا مند نہیں تھے۔

گزشتہ برس بھی اس وقت بلاول کی شادی کے چرچے ہونے لگے تھے جب انہوں نے ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا تھا کہ ان کی شادی کا فیصلہ ان کی بہنیں کریں گی۔