Aaj News

جمعہ, جنوری 10, 2025  
09 Rajab 1446  

ورلڈ کپ: پاکستان اور بھارت دوسری مرتبہ ٹکرانے کیلئے تیار

اپ ڈیٹ 29 جون 2019 04:39am

Untitled-1

لاہور: کرکٹ ورلڈ کپ  2019 کے دوران پاکستان اور بھارت دوسری مرتبہ آمنے سامنے آنے کیلئے تیار ہیں۔

کرکٹ ماہرین کے مطابق اگر پاکستانی ٹیم اپنے بقیہ میچز جیت کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرتی ہے تو اسے سیمی فائنل میں روایتی حریف بھارت کا ہی سامنا کرنا پڑے گا۔

پاکستانی کرکٹ ٹیم کے آئندہ میچز آسان ہیں جو بنگلہ دیش اور افغانستان کے خلاف کھیلے جائیں گے، اگر پاکستانی ٹیم اپنے آخری دونوں میچز جیت جاتی ہے تو سیمی فائنل میں رسائی یقینی ہے۔

کرکٹ ماہرین کے مطابق اگر پاکستانی ٹیم نے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی تو غالب امکان ہے کہ اس کا مقابلہ روایتی حریف بھارت سے ہی ہوگا۔