Aaj News

جمعہ, جنوری 10, 2025  
09 Rajab 1446  

شرمیلا فاروقی سے دلچسپ سوالات و جوابات

شائع 28 جون 2019 06:59pm

sharmila

پاکستان پیپلز پارٹی کی شرمیلا فاروقی نے گزشتہ دنوں ایک نجی ٹی وی چینل کے شو پر شرکت کی جہاں ان سے کئی سوالات پوچھے گئے۔

ان سے جب یہ پوچھا گیا کہ وہ آج کل کہاں غائب ہیں تو انہوں نے جواب دیا کہ وہ بچہ پال رہی ہیں۔

جب ان سے پوچھا گیا کہ وہ اتنے کڑے وقت میں جب ان کے لیڈر آصف زرداری جیل میں ہیں تو اپنی پارٹی کا دفاع کرنے کیلئے ٹاک شوز میں شرکت کیوں نہیں کررہیں تو انہوں نے جواب دیا کہ صرف ٹاک شوز میں دفاع کرنا ہی مقصد نہیں ہونا چاہیئے، کہیں پر بھی ضرورت ہوگی تو میں حاضر ہوں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ میں نے آصف زرداری سے سیاست سیکھی ہے، وہ میرے باس ہیں۔

ان کے شوہر بھی پاکستان پیپلز پارٹی سے ہی تعلق رکھتے ہیں مگر ان کا کہنا ہے کہ میری اپنی سیاست ہے اور ان کی اپنی سیاست ہے۔

ان سے سوال پوچھا گیا کہ کیا عمران خان کی حکومت اپنی مدت پوری کرے گی تو انہوں نے 'ہاں' میں جواب دیا۔

ان سے پوچھا گیا کہ کیا قائم علی شاہ شہباز شریف سے بہت اچھے وزیر اعلیٰ تھے تو انہوں نے جواب دیا کہ 'نہیں' تاہم جب ان سے پوچھا گیا کہ قائم علی شاہ مراد علی شاہ سے بہت اچھے وزیر اعلیٰ ہیں تو انہوں نے 'ہاں' کہا۔

جب ان سے سوال کیا گیا کہ کیا عزیر بلوچ دہشت گرد ہے تو انہوں نے اس پر جواب دینے سے گریز کیا۔

ان سے سوال پوچھا گیا کہ کیا پیپلزپارٹی نے بطور جماعت کبھی کرپشن نہیں کی تو انہوں نے اس پر سوالیہ نشان ہی چھوڑ دیا۔

گورننس کے اعتبار سے کس کی حکومت زیادہ کامیاب ہے تو انہوں نے شہباز شریف کا نام لیا۔

ان سے سوال پوچھا گیا کہ شرجیل میمن کی بوتل میں واقعی شہد تھا تو انہوں نے جوب دیا 'نہیں'۔

ان سے مزید کیا کیا سوالات کئے گئے ذیل میں ویڈیو ملاحظہ کریں۔