انگلینڈ کیخلاف میچ میں بھارتی ٹیم یہ جرسی پہنے گی
آئی سی سی ورلڈکپ 2019 کے 38 ویں میچ میں بھارت اور میزبان انگلینڈ ٹکرائیں گے، تاہم اس میچ میں بھارتی کھلاڑی اپنی روایتی نیلے رنگ کے بجائے نارنجی رنگ کی جرسیاں استعمال کریں گے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق 30 جون کو برمنگھم میں بھارت اور میزبان انگلینڈ کی ٹیمیں ٹکرائیں گی جس میں بھارتی ٹیم کے کھلاڑی نارنجی رنگ کی جرسیاں پہنیں گے تاہم انگلش ٹیم اپنی پرانی نیلے رنگ کی کٹ میں ہی کھیلتی نظر آئے گی۔
orange is the new blue! first look at the 'away' jersey india will be wearing on sunday against england via @Nike - looks quite spiffy! #CWC19 pic.twitter.com/HYG7A1bjfI
— Gaurav Kalra (@gauravkalra75) June 28, 2019
آئی سی سی قوانین کے مطابق میزبان ٹیم کے علاوہ ایونٹس کے ٹیلی ویژن پر نشر ہونے والے تمام مقابلوں میں حصہ لینے والی ٹیموں کیلئے دو رنگ کی کٹس دینا ضروری ہوتا ہے۔
بھارتی بورڈ کی جانب سے جو نارنجی جرسی شیئر کی گئی ہے، سوشل میڈیا پر اس کا خوب مذاق بنایا جارہا ہے۔
Close enough. #ENGvIND pic.twitter.com/40cPdhcBvM
— Johns (@CricCrazyJohns) June 28, 2019
Not going to comment on how it looks but I don't understand the concept of an away jersey in cricket. I mean it's not like players will get confused and not attempt a run out or not take a catch cause the opposite team is wearing a similar shade. It's a more static game.
— SidIyer (@SidIyer) June 28, 2019
Am a bit surprised by the unnecessary outrage with colour orange. It's a colour. BTW do you know in IPL Sunrisers Hyderabad is having a predominant orange colour??#CWC19 #orangejersey #IndvsWI
— Rahul Deo Bharadwaj (@deo26) June 27, 2019
Next they'll say that the colour of rising sun should not be #orange ... 🙄#orangejersey
— Madame DD (@DheeliDhakkan) June 27, 2019
اب تک جنوبی افریقہ کو مختلف جرسیاں زیب تن کئے دیکھا جاچکا ہے جبکہ افغانستان کرکٹ بورڈ نے بھی گذشتہ ماہ 3 مختلف رنگوں کی یونیفارمز سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیئر کی تھیں۔
واضح رہے اتوار کو کھیلے جانے والا یہ میچ بے حد اہمیت اختیار کرگیا ہے، اگر انگلش ٹیم یہ میچ ہار جائے گی تو وہ ایونٹ سے تقریباً باہر ہوجائے گی جبکہ پاکستان اپنے بقیہ میچز جیت کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرجائے گا۔
Comments are closed on this story.