سلمان خان کا سروگیسی کے ذریعے باپ بننے کا فیصلہ
بولی وڈ کے بھائی جان سلمان خان نے اب تک شادی تو نہیں کی ہے تاہم انڈسٹری کے دیگر اداکاروں کی طرح سروگیسی کے ذریعے باپ بننے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق بولی وڈ کے دبنگ خان نے دیگر ساتھی اداکاروں کے نقش قدم پر چلتے ہوئے سروگیسی کے ذریعے باپ بننے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
انہوں نے انڈسٹری میں جب سے قدم رکھا تب ہی سے ان کے شادی کے چرچے میڈیا کی خبروں کی زینت بنتے رہتے ہیں تاہم 53 برس کی عمر کو پہنچنے کے باوجود انہوں نے اب تک شادی نہیں کی ہے۔
دبنگ خان سے ان کی شادی سے متعلق ہر انٹریو میں سوالات ہوتے ہیں تاہم وہ ہر بار اس سوال کو ٹال دیتے ہیں۔
سلمان خان ان دنوں 'دبنگ تھری' کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جس کے بعد وہ سنجے لیلا بھنسالی کی 'انشااللہ' کی شوٹنگ کا آغاز کریں گے۔
سلمان نے شادی کرنے میں تو کوئی دلچسپی ظاہر نہیں کی البتہ انہوں نے باپ بننے کا فیصلہ ضرور کیا ہے اور اس کے لئے وہ سروگیسی کا عمل اپنائیں گے۔
Comments are closed on this story.