Aaj News

اتوار, نومبر 24, 2024  
22 Jumada Al-Awwal 1446  

بھارت نے ویسٹ انڈیز کو کراری شکست دے دی

شائع 27 جون 2019 04:48pm

ind

مانچسٹر: بھارت اور ویسٹ انڈیز کے درمیان کھیلے گئے عالمی کپ 2019 کے 34 ویں میچ میں بھارت نے یکطرفہ مقابلے کے بعد ویسٹ انڈین ٹیم کو 125 رنز کے بڑے مارجن سے کراری شکست دے دی۔

تفصیلات کے مطابق مانچسٹر میں کھیلے گئے میچ کا ٹاس بھارتی کپتان ویرات کوہلی نے جیتا اور پہلے بیٹگ کرتے ہوئے بورڈ پر 269 رنز کا ہدف سجایا۔

ویسٹ انڈیز کی پوری ٹیم ہدف کے تعاقب میں محض 143 رنز پر ڈھیر ہوگئی، ایمریس 31، پورن 28 اور ہیٹمائر 18 رنز بناکر نمایاں رہے۔

بھارت کے محمد شامی نے چار، بھمرا اور چاہل نے دو دو جبکہ پانڈیا اور یادیو نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

اس سے قبل بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 7 وکٹوں کے نقصان پر 268 رنز اسکور کئے، دھونی نے اختتامی اوورز میں 56 رنز کی شاندار اننگز کھیلی تھی ۔

اس کے علاوہ کپتان ویرات کوہلی 72، لوکیش راہول 48، ہاردیک پانڈیا 46، روہت شرما 18 اور وجے شنکر 14 رنز بناکر نمایاں رہے تھے۔

ویسٹ انڈیز کی جانب سے کیمار روچ نے 3 جبکہ کپتان جیسن ہولڈر اور کوٹریل نے دو دو وکٹیں حاصل کی تھیں۔

 بھارت کے کپتان ویرات کوہلی کو 72 رنز کی اہم اننگز کھیلنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔