بھارت کا ویسٹ انڈیز کو جیت کیلئے 269 رنز کا ہدف
مانچسٹر: بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلے جارہے عالمی کپ 2019 کے 34 ویں میچ میں بھارت نے ویسٹ انڈیز کو جیت کیلئے 269 رنز کا ہدف دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 7 وکٹوں کے نقصان پر 268 رنز اسکور کئے، دھونی نے اختتامی اوورز میں 56 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔
اس کے علاوہ کپتان ویرات کوہلی 72، لوکیش راہول 48، ہاردیک پانڈیا 46، روہت شرما 18 اور وجے شنکر 14 رنز بناکر نمایاں رہے۔
ویسٹ انڈیز کی جانب سے کیمار روچ نے 3 جبکہ کپتان جیسن ہولڈر اور کوٹریل نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔
ویسٹ انڈین کیپر نے 8 کے انفرادی اسکور پر مہندرا سنگھ دھونی کا اسٹمپ چانس مِس کیا تھا اور انہوں نے اس چانس کا بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے ٹیم کے اسکور کو 268 رنز تک پہنچادیا۔
Comments are closed on this story.