Aaj News

پیر, نومبر 25, 2024  
22 Jumada Al-Awwal 1446  

'بھارت جان بوجھ کر بنگلادیش اور سری لنکا سے ہار جائے گا'

شائع 27 جون 2019 01:54pm

basitali

عالمی کپ 2019 میں گرین شرٹس کی سیمی فائنل مرحلے کیلئے رسائی اب تک سوالیہ نشان بنی ہوئی ہے مگر پاکستانی ٹیم جیسے کھیل کا مظاہرہ کررہی ہے اسے دیکھ کر لگتا ہے کہ وہ اپنی بقیہ دونوں میچز بھی باآسانی جیت لے گی۔

پاکستانی ٹیم اگر اپنے بقیہ دونوں میچز جیت لیتی ہے تو سیمی فائنل مرحلے میں ان کی رسائی کے امکانات مزید روشن ہوجائیں گے تاہم انہیں دیگر ٹیموں کے کچھ میچز کے نتائج کا انتظار کرنا پڑے گا۔

اگر مگر اور دیگر ٹیموں کے نتائج ایک طرف لیکن پاکستان کے سابق کرکٹر باسط علی نے ایک نجی ٹی وی چینل پر گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کو سیمی فائنل میں جانے سے روکنے کیلئے بھارت جان بوجھ کر بنگلادیش اور سری لنکا کیخلاف اچھی کارکردگی نہیں دکھائے گا اور میچ ہار جائے گا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ بھارت نے اب تک ٹورنامنٹ میں 5 میچز کھیلے ہیں اور وہ یہ کبھی نہیں چاہے گا کہ پاکستان سیمی فائنل میں پہنچے۔

ان کا کہنا تھا کہ بھارت کے بقیہ میچز بنگلادیش اور سری لنکا کیخلاف ہیں جبکہ افغانستان کیخلاف وہ کیسا کھیلے تھے؟ وہ سب نے دیکھ لیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارتی ٹیم سری لنکا اور بنگلادیش کیخلاف ایسا کھیلے گی کہ واردات کا پتہ ہی نہیں چلے گا۔

انہوں نے مزید یہ بھی انکشاف کیا کہ بانوے میں نیوزی لینڈ جان بوجھ کر پاکستان سے اس لئے ہارا تھا تاکہ وہ اپنا سیمی فائنل اپنے ملک میں کھیلیں۔