Aaj News

جمعہ, جنوری 10, 2025  
09 Rajab 1446  

آٹھ سالہ بچی اپنے خالو کی ہوس کا نشانہ بن گئی

شائع 27 جون 2019 07:29am
File Photo File Photo

پشاور: ایک اور ننھی بچی کو جنسی ہوس کا نشانہ بنادیا گیا، ملزم اور کوئی نہیں بچی کا اپنا خالو نکلا۔

آٹھ سالہ زیب کو اس کے اپنے خالو نے ہی ہوس کا نشانہ بنایا. سفاک ملزم نے نہ کمسن بچی کی عمر دیکھی نہ ہی اسے شرم آئی۔

 پشاور پولیس کے مطابق سال کے  پہلے 6 ماہ میں ہونے والے جنسی ذیادتی  کے واقعات کی تعداد 26 ہوگئی۔ 4 بچیوں کے ساتھ ریپ کیا گیا، 22 بچوں کے ساتھ ریپ  کے واقعات ہوئے۔ ان واقعات میں 48 افراد  ملوث پائے گئے، 38 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔

جنسی ذیادتی کے بڑھتے ہوئے واقعات جہاں ایک طرف معاشرے کی بے حسی کی عکاسی کرتے ہیں وہاں قوانین پر عملداری کو مضبوط کرنے کا تقاضہ بھی کرتے ہیں۔ جسکا اظہار خود صوبائی وزیر قانون سلطان محمد نے بھی کیا۔