Aaj News

جمعہ, جنوری 10, 2025  
09 Rajab 1446  

میپکو کے خلاف مظاہرین کا انوکھا احتجاج

شائع 27 جون 2019 07:19am

Untitled-1

صادق آباد: بھونگ میں اہل علاقہ نے میپکو کے خلاف مظاہرین نے گدھے کے سر پر بجلی کا بل اور گلے میں ہار ڈال کر انوکھا احتجاج کیا۔

مظاہرین کا کہنا ہے رشوت نہ دو تو بجلی چوری کا مقدمہ درج کرادیا جاتا ہے۔

مظاہرین نے میپکو کے خلاف نعرے بازی کی، مظاہرین کا کہنا ہے کہ ایس ڈی او بھونگ نے رشوت کا بازار گرم کر رکھا ہے، رشوت نہ دینے پر بجلی چوری کا مقدمہ درج کرایا جاتا ہے۔

دوسری جانب ایس ڈی او  کا کہنا ہے کہ صرف بجلی چوروں کےخلاف کارروائی کررہےہیں۔