Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پاکستان کی شاندار فتح: زہریلے گوتم کی پاکستانی کھلاڑی کیلئے پیشگوئی

شائع 27 جون 2019 06:34am

gautam gambhir

کیویز کیخلاف گرین شرٹس کی شاندار فتح کے بعد ہر وقت زہر اگلنے والے سابق بھارتی کرکٹر گوتم گمبھیر نے پیشگوئی کرتے ہوئے قومی ٹیم کے مڈل آرڈر بلے باز بابر اعظم کو مستقبل کا عظیم کھلاڑی قرار دے دیا۔

بھارتی ٹی وی چینل کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے گوتم گمبھیر نے بابر اعظم کی کارکردگی کی تعریف کی۔ گوتم گمبھیر نے کہا کہ بابر اعظم نے جس قسم کی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے، انہیں وہ ایک عظیم کرکٹر بنتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔

واضح رہے کہ آئی سی سی ورلڈکپ کے 33ویں میچ میں پاکستان نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد نیوزی لینڈ کو 6وکٹوں سے شکست دیکر اپنی سیمی فائنل کھیلنے کی امیدیں مزید بڑھا لیں۔