Aaj News

جمعہ, جنوری 10, 2025  
09 Rajab 1446  

مہیندرا سنگھ دھونی نے معین خان کا ریکارڈ توڑ دیا

شائع 27 جون 2019 06:08am
فائل فوٹو فائل فوٹو

بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور وکٹ کیپر مہیندرا سنگھ دھونی نے لسٹ اے میچوں میں سب سے زیادہ اسٹمپ آؤٹ کرنے کا ریکارڈ اپنے نام کرتے ہوئے پاکستانی سابق وکٹ کیپر معین خان کو پیچھے چھوڑ دیا۔

22 جون کو افغانستان سے میچ کے 46 ویں اوور میں ایم ایس دھونی نے انتہائی تیزی سے افغان بلے باز محمد راشد کی بیلز اڑائیں، اب دھونی کی جانب سے لسٹ اے میں اسٹمپنگ کی تعداد 140 ہوچکی ہے، جو معین خان کے139 شکار سے ایک اسٹمپ زائد ہے۔

یاد رہے کہ ورلڈکپ 2019ء کے 28 ویں میچ میں بھارت نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد افغانستان کو 11 رنز سے شکست دیدی تھی۔