Aaj News

جمعہ, جنوری 10, 2025  
09 Rajab 1446  

جیت کے بعد بابر کیلئے کیا گیا سرفراز کا ایک عمل دل جیت گیا

شائع 27 جون 2019 05:59am

Untitled-1

برسٹلز: ورلڈکپ کے اہم ترین میچ میں نیوزی لینڈ کو شکست دینے کے بعد قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کی جانب سے میچ ختم ہونے کے بعد بابر اعظم کیلئے کئے گئے ایک عمل نے تمام پاکستانیوں کے دل جیت لئے۔

میچ میں فتح حاصل ہونے کے بعد قومی ٹیم کے کپتان نے اسٹیڈیم میں موجود تماشائیوں سے بابر اعظم کیلئے تالیاں بجانے کی درخواست کی۔

میچ ختم ہوتے ہی سرفراز احمد نے اسٹیڈیم میں موجود پاکستانی شائقین کرکٹ کو اشارہ کرکے پیغام دیا کہ سینچری اسکور کرنے والے بابر اعظم کیلئے بھرپور انداز میں تالیاں بجائیں اور انہیں خراج تحسین پیش کریں۔ بابر اعظم نے اپنی شاندار سینچری کی بدولت پاکستان کو فتح دلوائی۔

واضح رہے کہ آئی سی سی ورلڈکپ کے 33ویں میچ میں پاکستان نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد نیوزی لینڈ کو 6 وکٹوں سے شکست دیکر اپنی سیمی فائنل کھیلنے کی امیدیں مزید بڑھا لیں ۔