Aaj News

جمعہ, جنوری 10, 2025  
09 Rajab 1446  

پاک نیوزی لینڈ ٹاکرا: کیویز کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

شائع 26 جون 2019 10:09am

tos

برمنگھم: پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلے جارہے عالمی کپ 2019 کے 33 ویں اور انتہائی اہم میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق برمنگھم کے میدان پر کھیلے جارہے میچ کا ٹاس کیوی کپتان کین ولیمسن نے جیت کر پہلے خود باری لینے کا فیصلہ کرلیا۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ دونوں ہی ٹیموں میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔

ٹاس کے موقع پر کپتان سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ ہم بھی ٹاس جیت کربیٹنگ کرنا چاہتےتھے، نیوزی لینڈ کو کم اسکور پرآؤٹ کرنےکی کوشش کریں گے۔

دونوں ٹیموں کی پلیئنگ الیون ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے۔