Aaj News

جمعہ, جنوری 10, 2025  
09 Rajab 1446  

ورلڈکپ:پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان اہم میچ آج ہوگا

شائع 25 جون 2019 07:30pm

ami

کرکٹ ورلڈکپ میں بقا کی جنگ، پاکستان کو آج اہم معرکے میں نیوزی لینڈ کا چیلنج درپیش، برمنگھم میں بارش، قومی کھلاڑیوں نے انڈور پریکٹس کی۔

بولنگ کوچ اظہرمحمود کہتے ہیں کہ کیوی ٹیم مضبوط ہے لیکن پاکستان کسی بھی ٹیم کو ہرانے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

 پہلے پروٹیزکا کیا کام تمام، اب کیویزکے شکارکی باری۔۔ گرین شرٹس مزید آگے بڑھنا ہے کیونکہ جو تم میں ہے دم وہ کسی میں نہیں۔

 مشن سیمی فائنل پاکستان اور نیوزی لینڈ برمنگھم کے ایجبسٹن میں دودو ہاتھ کریں گے۔ لائیو ایکشن دوپہرڈھائی بجے شروع ہوگا۔

 کیویزکا شکارکیسے کرنا ہے، شاہینوں کی بارش کے باعث انڈور ٹریننگ، کھلاڑی چارج، حکمت عملی بھی تیار۔

 ناقابل شکست نیوزی لینڈ نے پانچ میچز جیت رکھے ہیں، جبکہ پاکستان نے دوہی میچ اپنے نام کیے۔