Aaj News

جمعہ, جنوری 10, 2025  
09 Rajab 1446  

اداکارہ نادیہ جمیل کا اپنی بیماری سے متعلق انکشاف

شائع 25 جون 2019 07:00pm

nadia

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ نادیہ جمیل نے اپنی بیماری سے متعلق اہم انکشاف کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق نادیہ جمیل نے ثمینہ پیرزادہ کے شو میں شرکت کی تھی، جہاں انہوں نے اپنی بیماری سے متعلق انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ ایک ڈرامے کی شوٹنگ جاری تھی اس دوران مجھے پہلی بار مرگی کے دورے پڑے۔

انہوں نے بتایا کہ ڈرامے کے ایک سین میں فواد کو مجھے پرپوز کرنا تھا لیکن عین اس سین سے قبل مجھے دورہ پڑگیا۔ بعدازاں دن میں پانچ بار مجھے دورے پڑا کرتے تھے۔

انہوں نے بتایا کہ ڈرامے کے ہدایتکار سمیت پوری ٹیم نے میرا ساتھ دیا، اس شوٹنگ کے دو دن بعد لندن میں شو تھا، ایک شو اچھی طرح مکمل ہوگیا تھا مگر جب میں دوسرے شو میں پرفارم کرنے لگی تو مجھے محسوس ہوا کہ دورہ پڑنے والا ہے۔

نادیہ نے کا کہ جب مجھے یہ محسوس ہوا تو میں دوران سین ہی باہر آگئی اور پھر اس کے ہر دو منٹ بعد مجھے دورے پڑتے رہے اور مجھے آئی سی یو میں منتقل کیا گیا۔

اداکارہ نے بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ میری حالت کو دیکھتے ہوئے بھائی مجھے لندن کے دوسرے اسپتال لے گئے جہاں میرا علاج ہوا۔

ابتدا میں ڈاکٹروں کو یہ لگا کہ مجھے ٹیومر کی وجہ سے یہ دورے پڑ رہے ہیں لیکن علاج کے اتنے سال بعد پتا چلا کہ یہ دورے ٹیومر کی وجہ سے نہیں بلکہ ان کے پیچھے دوسری وجوہات تھیں۔