Aaj News

جمعہ, جنوری 10, 2025  
09 Rajab 1446  

کو شکست دینا ضروری NAB سیمی فائنل میں پہنچنے کیلئے

شائع 25 جون 2019 06:31pm

pak

عالمی کپ 2019 کے سنسنی خیز مقابلے جاری ہیں، اب تک اس ٹورنامنٹ کی ایک سیمی فائنلسٹ کا فیصلہ ہوچکا ہے جبکہ 3 ٹیموں کا فیصلہ ہونا اب بھی باقی ہے۔

آج دفاعی چیمپیئن آسٹریلیا کی ٹیم اس کپ کی فیورٹ اور میزبان انگلش ٹیم کو شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرگئی ہے تاہم کینگروز کی اس فتح اور انگلینڈ کی شکست نے دیگر ٹیموں کی اگلے مرحلے میں رسائی کا راستہ بھی کسی حد تک کھول دیا ہے۔

اب انگلینڈ کو سیمی فائنل میں کوالیفائی کرنے کیلئے اپنے باقی ماندہ دونوں میچز جیتنا ہونگے جبکہ ایک میچ میں شکست بھی ٹورنامنٹ میں ان کا سفر تمام کرسکتی ہے۔

اگر پاکستان کی بات کی جائے تو گرین شرٹس کو بھی اپنے باقی ماندہ تینوں میچز جیتنا لازمی ہے، اگلے 3 میچوں میں فتح پاکستان کو 11 پوائنٹس پر پہنچا دے گی اور اگر انگلینڈ کوئی ایک میچ بھی ہار جائے تو پاکستانی ٹیم سیمی فائنل میں کوالیفائی کرسکتی ہے۔

پاکستان کے اگلے تین میچ این سے نیوزی لینڈ، اے سے افغانستان اور بی سے بنگلادیش سے ہیں۔ یعنی قومی ٹیم کو اگلے مرحلے تک رسائی کیلئے نیب کو شکست دینا ہوگی۔

واضح رہے بنگلادیش اور سری لنکا کی ٹیمیں بھی سیمی فائنل کی دوڑ میں شامل ہیں تاہم ان کے باقی میچز کو مدنظر رکھتے ہوئے کرکٹ ماہرین کا یہی خیال ہے کہ وہ اگلے مرحلے کیلئے کوالیفائی کرنے میں کامیاب نہیں ہوپائیں گی۔

اس وقت پوائنٹس ٹیبل کی کیا صورتحال ہے، کلک کرکے جانیئے۔۔۔۔