Aaj News

جمعہ, جنوری 10, 2025  
09 Rajab 1446  

'بولی وڈ میں رہنے کیلئے قابل اعتراض کام کرنے کا کہا گیا'

شائع 25 جون 2019 05:18pm

neeru

پنجابی گانے 'لونگ لاچی' سے شہرت کی بلندیوں کو چھونے والی بھارتی اداکارہ نیرو باجوہ نے بولی وڈ سے کنارہ کشی اختیار کرنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ انہیں انڈسٹری میں رہنے کیلئے قابل اعتراض کام کرنے کا کہا گیا۔

غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق 38 سالہ اداکارہ نے ایک انٹرویو کے دوران گفتگو کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ ماضی میں بولی وڈ میں انہیں نامناسب تجربے کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ جب وہ بولی وڈ میں کام کرنے لگی تھیں تو ان سے نامناسب کام کا مطالبہ کیا گیا۔

بولی وڈ سے دوری پر کوئی افسوس نہیں، اداکارہ—فوٹو: انسٹاگرام

ان کا کہنا تھا کہ اگرچہ پوری انڈسٹری ایسی نہیں ہے لیکن مجھے ایک نامناسب تجربہ ہوا، جس کی وجہ سے مزید کام نہیں کیا اور اس بات پر کوئی دکھ نہیں کہ میں اب بولی وڈ کا حصہ نہیں ہوں۔

اب ادھیڑ عمر اداکاراؤں کو بھی مرکزی کردار دیے جاتے ہیں—فوٹو: انسٹاگرام

نیرو باجوہ نے اب پنجابی شوبز میں اپنی جگہ بنالی ہے، انہوں نے اس بات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہیں خوشی ہے کہ وہ پنجابی فلموں اور ٹی وی کی نامور اداکارہ ہیں۔

بولی وڈ میں مزید رہنے کے لیے نامناسب کام کرنے کو کہا گیا، اداکارہ—فوٹو: انسٹاگرام

انٹرویو کے دوران اداکارہ نے مزید کہا کہ اب ماضی کے مقابلے فلم انڈسٹری میں کافی تبدیلی آچکی ہے اور اب خواتین کو 38 برس کی عمر میں بھی مرکزی کردار کیلئے کاسٹ کیا جاتا ہے، جس کی مثال وہ خود ہیں۔