وہ لڑکی جسے سلمان خان کی ایک نظر نے کال سینٹر سے اٹھاکر ہیروئن بنادیا
زرین خان کا شمار بولی وڈ کی نامور اداکاراؤں میں ہوتا ہے، وہ انڈسٹری میں قدم رکھنے سے قبل ایک کال سینٹر میں کام کیا کرتی تھیں تاہم سلمان خان کی ایک نظر نے انہیں بولی وڈ کی ہیروئن بنا دیا۔
سلمان خان کو بولی وڈ انڈسٹری میں بھائی جان کے نام سے جانا جاتا ہے، انہوں نے متعدد نوجوان لڑکوں اور لڑکیوں کو انڈسٹری میں متعارف کرایا ان چہروں میں سے ایک چہرہ زرین خان کا بھی ہے۔
زرین خان کے والدین ان کے بچپن میں ہی علیحدہ ہوگئے تھے جس کے باعث انہیں ایک کال سینٹر میں نوکری کرنا پڑی۔
زرین خان نے سلمان خان کی سپر ہٹ فلم 'ویر' کے ذریعے بولی وڈ میں قدم رکھا اور پھر کئی کامیاب فلموں میں کام کیا، انہیں کئی فلموں میں بولڈ کرداروں کی وجہ سے بھی شہرت ملی۔
زرین خان میڈیکل کی طالبہ تھیں تاہم جب دبنگ خان کی نظر ان پر پڑی تو ان کی قسمت ہی بدل گئی۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے بتایا تھا کہ وہ کبھی اداکارہ بننا ہی نہیں چاہتی تھیں۔
سلمان خان نے زرین خان کو پہلی بار فلم 'یوراج' کے سیٹ پر دیکھا تو انہیں اس لڑکی میں راجکماری کی جھلک نظر آئی۔ بعد ازاں سلمان خان نے زرین خان کو فلم 'ویر' میں کاسٹ کرلیا جس سے ان کی زندگی کا رخ ہی بدل گیا۔
Comments are closed on this story.