Aaj News

جمعہ, جنوری 10, 2025  
09 Rajab 1446  

راحت فتح علی خان کیلئے آکسفورڈ یونیورسٹی کی اعزازی ڈگری

شائع 25 جون 2019 02:43pm

rahat

پاکستان کے نامور گلوکار راحت فتح علی خان کو 26 جون کو آکسفورڈ یونیورسٹی ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری سے نوازے گی۔

 پاکستان کے نامور گلوکار راحت فتح علی خان کو میوزک میں ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری چھبیس جون کو دی جائے گئی۔

راحت فتح علی خان کا کہنا ہے کہ دنیا کے نامور تعلیمی ادارے سے ڈگری ملنا اعزاز کی بات ہے، 26 جون  کا دن میرے خاندان اور مداحوں کے لیے بڑا دن ہے۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ خوشی ہے آج موسیقی سے لگاؤ نے بلندیوں تک پہنچادیا،  اعزازی ڈگری ملنے پر راحت فتح علی خان 27 جون کو اکسفورڈ ٹاؤن ہال میں پرفارمنس بھی پیش کریں گے۔