Aaj News

جمعہ, جنوری 10, 2025  
09 Rajab 1446  

برائن لارا سینے میں تکلیف کے باعث اسپتال میں زیر علاج

شائع 25 جون 2019 02:26pm

lara

ویسٹ انڈیز کے سابق کپتان برائن لارا سینے میں تکلیف کے باعث ممبئی میں ایک اسپتال میں زیرعلاج ہیں۔

ورلڈکپ پر ٹی وی پروگرام میں تبصرے کیلئے بھارت میں موجود برائن لارا کو سینے میں درد ہوا جس کے بعد انہیں فوری اسپتال لے جایا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق برائن لارا کی ٹیسٹ کے ابتدائی رپورٹس کلئیر ہیں، ان کی صحت کے حوالے سے جلد ہی اسپتال انتظامیہ آگاہ کرے گی۔