Aaj News

جمعہ, جنوری 10, 2025  
09 Rajab 1446  

آسٹریلیا کا انگلینڈ کو جیت کیلئے 286 رنز کا ہدف

شائع 25 جون 2019 01:06pm

engaus

لارڈز: روایتی حریف آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان کھیلے جارہے عالمی کپ 2019 کے 32 ویں میچ میں کینگروز نے انگلش ٹیم کو جیت کیلئے 286 رنز کا ہدف دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق انگلینڈ کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے کینگروز نے مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 285 رنز اسکور کئے، کپتان ایرون فنچ نے سینچری اسکور کی۔

اس کے علاوہ ڈیوڈ وارنر نے 53، اسٹیو اسمتھ نے 38، ایلکس کیری نے ناٹ آؤٹ 38 اور عثمان خواجہ نے 23 رنز اسکور کئے۔

انگلینڈ کی جانب سے کرس ووکس نے دو جبکہ جوفرا آرچر، مارک ووڈ، بین اسٹوکس اور معین علی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

ایک موقع پر کینگروز نے ایک وکٹ کے نقصان پر 173 رنز بنالئے تھے تاہم انگلش بولرز نے وقفے وقفے سے وکٹیں حاصل کرکے آسٹریلیا کے اسکور کو 300 سے پار نہ جانے دیا۔