مودی پچھلے جنم میں سر سید احمد خان تھے، بھارتی میڈیا
بھارتی میڈیا آئے روز کوئی نہ کوئی ایسا چٹکلا چھوڑتا ہے جو سوشل میڈیا پر ان کے مذاق کا باعث بن جاتا ہے، گزشتہ دنوں ایک بھارتی نیوز چینل کی جانب سے یہ دعویٰ کیا گیا کہ بھارت کے دوسری بار منتخب ہونے والے وزیراعظم نریندر مودی پچھلے جنم میں مشہور مسلمان رہنما سر سید احمد خان تھے۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اس ویڈیو میں اینکر کو یہ کہتے سنا جاسکتا ہے کہ مودی پچھلے جنم میں کٹّر مسلمان رہنما سر سید احمد خان تھے جو 'دو قومی نظریے' کے بانی تھے۔
Modi was Sir Syed Ahmed Khan in his previous life. Competition is tough between PTI & Indian media as Imran Khan was Sachin in 1969
Before the match start & we get into stress, let's have a laugh on the stupidity of Indian media. #PAKvSA#HappyBirthdayHamzaAliAbbasi #INDvsAFG pic.twitter.com/u8mJcznjse
— Fasih Uddin (@Fasih_Uddin) June 23, 2019
بھارتی میڈیا کی جانب سے کیے جانے والے اس دعوے کا سوشل میڈیا پر خوب چرچا ہے اور مختلف صارفین کی جانب سے طنز و مزاح پر مبنی تبصرے بھی کیے جارہے ہیں۔ مودی بھارت کے وزیراعظم بننے سے قبل ریاست گجرات کے وزیر اعلیٰ تھے اور وہ بچپن میں چائے بیچ کر اپنا گزر سفر کرتے تھے۔ مودی اپنی مسلم مخالف سوچ کی وجہ سے اکثر تنقید کا نشانہ بنتے رہتے ہیں، وہ کم عمری میں ہی انتہا پسند ہندو تنظیموں سے جڑ گئے تھے۔ مسلمانوں کے عظیم رہنما سر سید احمد خان 1857 کی جنگ آزادی کے بعد ابھر کر سامنے آئے تھے۔ انہوں نے مسلمانوں کیلئے تعلیم کے حصول پر زور دیا اور علی گڑھ مسلم یونیورسٹی سمیت مختلف تعلیمی اداروں کی بنیاد بھی رکھی۔ بھارتی نیوز چینل کی جانب سے کیا گیا یہ دعویٰ امریکی شہر سان فرانسسکو میں موجود آئی آئی ایس آئی ایس نامی ایک تحقیقاتی ادرے کی رپورٹ پر مبنی ہے۔ یہ ادارہ از سر نو جنم لینے کے تصور پر تحقیق کر رہا ہے، تاہم بھارتی میڈیا کے اس دعوے پر ٹوئٹر صارفین کی جانب سے خوب مذاق کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔ بھارتی میڈیا کے اس دعوے پر سوشل میڈیا صارفین نے کس ردعمل کا اظہار کیا، ذیل میں ٹویٹس ملاحظہ کریں۔
#Modi was Sir Syed Ahmed Khan in his past life. This is the best thing you will see today. Indian media please NEVER change. Via @TamedCynic pic.twitter.com/LdogHPeydk — Godfather IV (@godfatheriv) June 22, 2019
Plot twist: Modi was a beef eating Muslim in his past life. Who saw that coming!
— Saadat Ali Zia (@my55cents) June 22, 2019
۟
pic.twitter.com/NFVc1V3p23 — •Elaichi in Pizza• (@girllitasf) June 23, 2019
Comments are closed on this story.