Aaj News

جمعہ, ستمبر 20, 2024  
15 Rabi ul Awal 1446  

فیس بک کا اپنی کرنسی لانچ کرنیکا فیصلہ

شائع 24 جون 2019 08:13am
سائنس

fbimagee

فیس بک نے اپنی کرنسی  آئندہ سال لانچ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ غالب امکان ہے کہ اس کرپٹو کرنسی کی لانچ سے فیس بک اوردیگرکئی ممالک کی حکومتوں کے ساتھ تعلقات میں تناو آسکتاہے کیونکہ کرپٹوکرنسی کو کئی ممالک میں قانونی حیثیت حاصل نہیں ہے۔

فیس بک کی جانب سےلبراکرپٹو کرنسی کی لانچ فیصلہ ایسے وقت میں کیاگیا ہے جب فیس بک کو ریگولیٹرز ، شیئر ہولڈرز سے ذاتی معلومات کی پرائیویسی سے متعلق شدیددباوکاسامناہے کیونکہ پہلے ہی معلومات کی پرائیویسی سے متعلق اسکا کیمبرج اینالیٹیکا اسکینڈل منظر عام پر آچکاہے۔

ایک سینئرتجزیہ کارکے مطابق فیس بک کی جانب سے مالیاتی اداروں اور ادائیگی سےمتعلق فرموں کو رابطہ کیا گیا ہے کہ وہ اسکی کرپٹو کرنسی لبرا کے کونسورشیم کا حصہ بن کر یہ کرنسی لانچ کرنےمیں معاونت کریں۔

غالب امکان ہے کہ لبرا کی لانچ کے بعد ریگولیٹرز اور حکومت کی جانب سے فیس بک کومالیاتی ڈیٹا کے اجتماع اور اسکی منجیمنٹ کے طریقہ کار پر اسکو سوالات کا سامنا کرناپڑ سکتا ہے۔

Source: Zee News