Aaj News

جمعہ, جنوری 10, 2025  
09 Rajab 1446  

معروف اداکارہ ذہین طاہرہ دل کا دورہ پڑنے پراسپتال منتقل

شائع 23 جون 2019 06:41pm

zaheen

کراچی: معروف اداکارہ ذہین طاہرہ دل کو دورہ پڑنے پر اسپتال منتقل کردیا گیا، شوبز کمیونٹی اور اہلخانہ کی جانب سے طاہرہ آپا کی جلدصحتیابی کیلئے دعا کی اپیل کی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی سے تعلق رکھنے والی ذہین طاہرہ پی ٹی وی کی تاریخ کی سب سے سینئر اور بزرگ اداکارہ ہیں وہ ابتدا سے ہی ٹی وی اسکرینوں پر چھائی رہی ہیں۔

ویٹرن اداکارہ اب تک سات سو سے زائد ڈراموں میں کام کرچکی ہیں، انہیں پی ٹی وی کے سب سے مقبول ترین ڈرامے 'خدا کی بستی' میں کام کرنے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔

اس کے علاوہ دل دیا دہلیز، انوکھا بندھن، خالہ خیرن، جینا اسی کا نام ہے، چاندنی راتیں، شمع، زینت، عروسہ، عجائب خانہ، راستے دل کے اور دیگر لاتعداد کاسیک ڈراموں میں جلوہ گر ہونے کا موقع بھی ملا۔