Aaj News

جمعہ, جنوری 10, 2025  
09 Rajab 1446  

پروٹیز کیخلاف کامیابی، آرمی چیف کا شاہینوں کیلئے پیغام

شائع 23 جون 2019 06:22pm

coas

لارڈز: پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان کھیلا گیا عالمی کپ 2019 کا 30 اہم ترین میچ گرین شرٹس نے اپنے نام کرکے سیمی فائنل میں پہنچنے کی ایک رکاوٹ عبور کرلی۔

تفصیلات کے مطابق لارڈز کے تاریخی میدان پر کھیلے گئے اس میچ کو دیکھنے کیلئے کئی نامور شخصیات نے اسٹیڈیم کا رخ کیا، اس میچ میں قومی ٹیم کا حوصلہ بڑھانے کیلئے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور بھی میدان میں موجود تھے۔

تاہم جب وہ واپسی کیلئے اسٹیڈیم سے باہر آئے تو کرکٹ شائقین اور برطانیہ میں موجود پاکستانی کمیونٹی کی جانب سے پاکستان زندہ باد اور پاک فوج زندہ باد کے نعرے لگائے گئے۔

اس موقع پر آرمی چیف نے پاکستان کی شاندار فتح پر 'ویل پلیڈ پاکستان' بھی کہا، ویڈیو ملاحظہ کریں۔