Aaj News

جمعہ, جنوری 10, 2025  
10 Rajab 1446  

اداکارہ انجمن نے 64 برس کی عمر میں دوسری شادی کرلی

شائع 23 جون 2019 05:58pm

64

نوے کی دھائی کی معروف اداکارہ انجمن نے 64 سال کی عمر میں اداکار لکی علی سے دوسری شادی کرلی ہے۔ اداکارہ کے پہلے شوہر سے تین بچے ہیں.

نوے کی دہائی کی فلموں کی اداکارہ انجمن جو کہ طویل عرصے سے پاکستانی فلموں کی اسکرین سے غائب ہوچکی تھیں۔ اب ایک بڑی خبر کے ساتھ دوبارہ منظرعام پر آئی ہیں ۔انھوں نے اداکار وسیم احمد عرف لکی علی سے 64 سال کی عمر میں دوسری شادی کرلی ہے۔

انجمن کے پہلے خاوند مبین ملک کو 2013 میں عید کے روز قتل کردیا گیا تھا جس کے بعد وہ لندن چھوڑ پر لاہور میں اپنے رشتہ داروں کے ہاں مقیم ہو گئی تھیں۔ تاہم وہ ایک ہفتہ قبل دوبارہ شادی کے بندھن میں بندھ گئی ہیں جسے خفیہ رکھا گیا تھا۔

اس موقع پر اداکارہ انجمن کا کہنا تھا کہ کوئی کسی کو شریک ہمسفر بنا لے اس بڑی بات کیا ہوسکتی ہے۔ اداکارہ کے پہلے شوہر سے تین بچے ہیں۔